رسائی کے لنکس

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ کینیڈا کا اعلان


برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ کینیڈا کا اعلان
برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ کینیڈا کا اعلان

برطانوی شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیتھرین اپنی شادی کے بعد پہلے بیرون ملک دورے کا آغاز 30 جون سے کریں گے جس میں وہ کینیڈا کے آٹھ شہروں میں جانے کے علاوہ دو روز امریکہ میں بھی گزاریں گے۔

شاہی محل کے حکام نے بتایا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی منزل کینیڈا کا شہر اوٹاوا ہو گا، جس کے بعد وہ چارلٹ ٹاؤن، سمرسائڈ، یلونائف، کلگری، گیٹینو، مونٹریال اور کیوبک شہر بھی جائیں گے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے کہا ہے کہ یہ دورہ اُن کے ملک اور شاہی خاندان کے درمیان قریبی تعلقات کی ترجمانی کرتا ہے۔

حال ہی میں ڈیوک اور ڈچز کا خطاب پانے والے شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیتھرین کے دورہ کینیڈا کا اختتام 8 جولائی کو ہو گا جس کے بعد وہ دو روزہ دورے پر امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقہ لاس اینجلس پہنچیں گے۔

شہزادہ ولیم اور کیتھرین کی شادی 29 اپریل کو ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG