برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ بدھ کے روز 12 افراد کو اندھا دھند ہلاک کرنے والے شخص پر ٹیکسوں کے سلسلے میں پہلے ہی سے تفتیش ہو رہی تھی۔
ہفتے کے روز کمبریا میں پولیس نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور ڈیرِک بَرڈ پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزام میں تحقیقجاریتھی۔
اس کے ایک دوست نے جمعے کے روز میڈیا کو بتایا کہ جب ٹیکس حکام کو معلوم ہوا کہ بَرڈ نے تقریباٍ نوّے ہزار ڈالر کمائے اور ان پر ٹیکس ادا نہیں کیا تھا تواس وقت سے وہ فکرمند تھا۔
پولیس نے کہا کہ ان کے جاسوس ان الزامات پر بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ اس کی اپنے خاندان میں یا ساتھی ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھکوئی جھگڑاچل رہا تھا۔
ڈیرک برڈ نے مغربی کمبریا کے پرفضا شہروں سے گذرتے ہوئے شوٹنگ کر کے لوگوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک شدگان میں اس کا اپنا جڑواں بھائی اور ایک ساتھیکیب ڈرائیور بھی شامل تھا۔ دس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس نے ان ہلاکتوں کے بعد خود کشی کر لی۔ اور اس کی اپنی لاش بوٹ نامی گاؤں کے نزدیک ملی۔