رسائی کے لنکس

برطانیہ: دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی میں اضافہ


برطانیہ: دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی میں اضافہ
برطانیہ: دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی میں اضافہ

برطانوں حکام نے انٹیلی جنس کی ان اطلاعات کے بعد کہ دہشت گرد ملک میں ٹرانسپورٹ کے اہم مراکز کو اپنا نشانہ بناسکتے ہیں،سیکیورٹی انتظامات بڑھا دیے ہیں۔

برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے چھٹیاں منسوخ کرکے مزید اہل کاروں کو ڈیوٹی پر طلب کرلیاہے۔ عہدے داروں کا کہناہے کہ خطرے کی سطح تبدیل نہیں ہوئی ۔

سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ گذشتہ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں کے ان دو منصوبوں کے بعد کیا گیا ہے، جن کا ہدف برطانیہ تھا۔

سویڈن کے ایک باشندہ نے، جو دس سال برطانیہ میں رہ چکا تھا،اسکاٹ ہوم میں دسمبر کے وسط میں خود کو دھماکے سے اڑادیا تھا، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دسمبر کے آخر میں برطانوی پولیس نے ملک بھر سے 12 افراد کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے شبے میں گرفتار کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG