رسائی کے لنکس

دہشت گردی کے الزامات، دو پاکستانیوں سمیت تین افراد کو سزا


Bentley GT Speed convertible
Bentley GT Speed convertible

گروپ کے مبینہ سرغنہ 54 منیر فاروقی سمیت 23 سالہ اسرار ملک اور 29 سالہ میتھیو نیوٹن کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی پولیس نے اُس وقت حراست میں لیا، جب اُنھوں نے برطانوی انڈر کَور پولیس کے نوجوانوں کو افغانستان میں طالبان کے لیے بھرتی کرنے اور شہادت کا رتبہ حاصل کرنے کی ترغیب دی تھی

برطانوی عدالت نے افغانستان میں جہاد کے لیے برطانوی شہریوں کو بھرتی کرنے، دہشت گردی کرنے پر مبنی مواد کی تقسیم اور لوگوں کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کے الزامات ثابت ہونے پر دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سمیت تین افراد پر مشتمل دہشت گرد گروپ کو قید کی سزا سنائی ہے۔

گروپ کے مبینہ سرغنہ 54 منیر فاروقی سمیت 23 سالہ اسرار ملک اور 29 سالہ میتھیو نیوٹن کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی پولیس نے اُس وقت حراست میں لیا جب اُنھوں نے برطانوی انڈر کَور پولیس کے نوجوانوں کو افغانستان میں طالبان کے لیے بھرتی کرنے اور شہادت کا رتبہ حاصل کرنے کی ترغیب دی تھی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق انڈر کَور پولیس کے نوجوان اپنے خفیہ مشن کی تکمیل کے لیے بھیس بدل کر منیر فاروقی کے گروپ میں شامل ہوئے۔

اِس دوران منیر فاروقی نے خفیہ افسران کوبتایا کہ وہ افغانستان میں طالبان کے لیے لڑ چکے ہیں اور اُنھیں بھی جہاد میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ انڈر کَور افسران نے منیر فاروقی سے ملاقات کرتے ہوئے خفیہ وِڈیو بھی ریکارڈ کی تھی۔ مانچیسٹر کورٹ نے مینر فاروقی پر الزامات ثابت ہونے کے بعد اُنھیں چار مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے، جب کہ میتھیو نیوٹن کو چھ سال اور اسرار ملک کو دہشت گردی اور قتل کی ترغیب دینے کے الزامات کے تحت پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔تینوں ملزمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا۔

عدالت نے گروپ کے مبینہ سربراہ منیر فاروقی کے صاحبزادے حارث کو دہشت گردی کی ترغیب دینے کے الزامات سے بری کرنے کا فیصلہ صادر کیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق گروپ کے مبینہ سربراہ منیر فاروقی 9/11کے واقعات سے قبل افغانستان سے طالبان کے لیے لڑ چکے تھے، جب کہ 2002ء میں برطانیہ واپسی پر اُنھوں نے اسلامی لٹریچر اور جہاد کی ترغیب پر کتابوں کے اسٹال لگانا شروع کیے۔

منیر فاروقی کے گروپ میں شامل ہونے والے برطانوی خفیہ پولیس کے اہل کاروں کے مطابق ملزمان نے اُنھیں جہادی پیغامات پر مبنی ڈی وی ڈیز اور لٹریچر بھی فراہم کیا تھا، جِس کا مقصد اُنھیں افغانستان میں طالبان کے لیے لڑنے کی ترغیب دینا تھی۔

XS
SM
MD
LG