رسائی کے لنکس

برطانیہ میں دو جرمنوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد


برطانیہ میں دو جرمنوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد
برطانیہ میں دو جرمنوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد

اُن پر الزام ہے کہ اُن کے پاس ایک کمپیوٹر تھا جِس کی ہارڈ ڈرائیو پرایسی معلومات تھی جسے دہشت گردی کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے

اسلام قبول کرنےوالےدوجرمن شہری پیرکو لندن کی’اولڈبیلی‘ نامی فوجداری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اُن پرالزام ہے کہ اُن کے پاس ایک کمپیوٹرتھا جِس کی ہارڈ ڈرائیو پرایسی معلومات تھی جسے دہشت گردی کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کرسچین ایمڈی اور رابرٹ بام، جِن کا جرمنی کے شہر سولیگن سے تعلق ہے، اُنھیں 15جولائی کو انگلینڈ کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ڈوور کی بندرگاہ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

دہشت گردی سے متعلق برطانوی قانون کے تحت، ایمڈی پر چار اضافی الزامات عائد ہیں جِن کا تعلق اُن مبینہ مضامین سے ہے جِن کے عنوان ’عمارتوں کو تباہ کرنا‘ اور ’اپنی ماں کے باورچی خانے میں بم بناؤ‘ اور جو اُن سے برآمد ہوئے تھے۔

عدالت میں سماعت کے دوران دونوں نےنماز کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور جب جج کمرہٴ عدالت میں داخل ہوئے تو دونوں نے تعظیم کے طور پر کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔

اپنا بیان قلم بند کرانے کے لیے عدالت کے سامنے اُن کی دوسری پیشی دسمبر میں ہوگی ۔ فروری 2012ء میں اُن کے مقدمے کا آغاز ہوگا۔ تب تک اُن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG