صدا کاری کی دنیا کی ایک معتبر شخصیت اظہار کاظمی طویل علالت کے بعد جمعہ کو امریکہ میں انتقال کرگئے۔
پانچ دہائیوں سے زائد فنی سفر میں اظہار کاظمی وائس آف امریکہ کی اردو سے بھی ایک طویل عرصے تک وابستہ رہے۔
1950ء میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے اظہار کاظمی نے پاکستان ٹیلی ویژن میں بھی کام کیا۔ وہ ایک براڈکاسٹر، مصنف اور پروڈیوسر تھے۔
معروف براڈکاسٹر یاسمین طاہر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اظہار کاظمی کے انتقال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ’’اظہار صاحب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا وہ ریڈیو سے وابستہ تھے۔ جب پاکستان سے چلے گئے تو دکھ ہوا تھا لیکن اب وہ اس دنیا سے ہی چلے گئے ہیں تو یہ بہت ہی بڑے دکھ کی بات ہے۔‘‘