رسائی کے لنکس

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے کمپیوٹرز چوری


منگل کو پاکستان کے دفترِ خارجہ نے ڈھاکہ میں پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دفترِ خارجہ نے بنگلہ دیش کے حکام سے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں نامعلوم چور پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصل سکیشن سے کمپوٹر چرا کر لے گئے ہیں۔

منگل کو پاکستان کے دفترِ خارجہ نے ڈھاکہ میں پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دفترِ خارجہ نے بنگلہ دیش کے حکام سے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن دارالحکومت کے سفارتی علاقے میں واقع ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوتے ہیں۔ پاکستان نے اتنی سخت سکیورٹی والے علاقے میں چوری کی واردات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہائی کمیشن کے قونصل سیکشن سے کمپیوٹر چوری ہونے کے بعد فوری طور پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور بنگلہ دیش کے دفترِ خارجہ کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے۔

پاکستان نے بنگلہ دیشں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کمیشن کو زیادہ سکیورٹی فراہم کی جائے۔

پاکستان نے اس واقعے پر بنگلہ دیشں کی حکومت اور پاکستان میں مقیم بنگلہ دیش کے سفارتی حکام سے شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ بطور میزبان بنگلہ دیشں کی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے ہائی کمیشن کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش سے چوری کے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے، تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کو دینے اور ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG