رسائی کے لنکس

برما : اقوام متحدہ کے اعلی سفارت کار فسادزدہ مغربی ریاست پہنچ گئے


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون کے ایک اعلیٰ مشیربرما کی مغربی ریاست میں پہنچ گئے ہیں جہاں سیکیورٹی فورسز بودھ اور مسلمانوں کے درمیان کئی روز کی جان لیواجھڑپوں کے بعد جاری کشیدگی پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے عہدے داروں نے وائس آف امریکہ کوبتایا ہے کہ برما کے لیے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ وجے نمبیار بدھ کو مغربی ریاست راکین پہنچے۔

حکومتی عہدے داروں کا کہناہے کہ ریاست کے فرقہ وارنہ فسادات میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

صدر تھین سین نے ریاست میں ہنگامی صورت حال کا نفاذ کرکے وہاں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے فوجی دستے بھیج دیے تھے ۔

اطلاعات کے مطابق تشدد کی اس لہر میں آتش زدگی کے متعدد واقعات ہوئے اور سینکڑوں گھروں کو تباہ کیا گیا۔

ریاست میں فسادات تین جون کو اس وقت شروع ہوئے جب بودھ پیروکاروں کے ایک ہجوم نے ایک بس پر حملہ کرکے اس میں سوار دس روہنگیا نسل کے مسلمانوں کو ہلاک کردیا۔ جو بظاہر تین مسلمانوں کی جانب سے ایک بودھ عورت کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد اسےقتل کرنے کے واقعہ کا ردعمل تھا۔

XS
SM
MD
LG