رسائی کے لنکس

کراچی کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب


اجلاس کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں متحدہ قومی موومنٹ کو بھی بلایا گیا ہے جس کی وزیر اعظم نے خصوصی منظوری دی۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر غور و خوص کے لئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس آئندہ ہفتے کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں متحدہ قومی موومنٹ کو بھی بلایا گیا ہے جس کی وزیر اعظم نے خصوصی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے علاوہ گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری، آئی جی، ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی رینجرز کو بھی بلایا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے خصوصی اجلاس کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں، خاص کر سندھ کی پارٹیوں کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو صوبائی اسمبلی میں دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کرنی چاہئے۔

بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں پرویز رشید نے سندھ، خصوصاً کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
XS
SM
MD
LG