رسائی کے لنکس

ایک پاکستانی آرٹسٹ کی جدت طرازی


خطاطی کی نمائش
خطاطی کی نمائش

نصیر ملک کے فن پاروں کی نمائش گزشتہ دنوں ورجنیا کے دارلحکومت، رچمنڈ میں ہوئی جسے قدردانوں نے خوب سراہا۔ لوگوں کو کہنا ہے کہ اس طرح کا فن کم ازکم امریکہ میں انھیں دستیاب نہیں

پاکستان کے ایک مایہ ناز فن کار، نصیر ملک نے قدیم فن خطاطی میں ’پائروگرافی‘ کا میڈیم متعارف کرایا ہے، جس کے بعد، وہ دنیا کے ان چند لوگوں میں شامل ہوگئے ہیں جو بیک وقت 9 میڈیم میں کام کرکے اپنے فن پاروں کو منفرد بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نصیر ملک نے یہ دعویٰ گزشتہ دنوں ورجنیا کے دارلحکومت رچمنڈ میں اپنے فن پاروں کی نمائش کے موقع پر ’وائس آف امریکہ‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وہ ابتدا ہی سے تخلیقی رجحان کے مالک رہے۔ طویل عرصے تک پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ رہے۔ لیکن، خطاطی اور کیلی گرافی ہمیشہ ان کے ذوق کا حصہ رہا جس کی تعلیم انھوں نے لاہور کے مشہور ’کالج آف ارٹس‘ سے حاصل کی تھی۔

پائروگرافی ایک ایسا میڈیم ہے جس میں آگ کے دھیمے شعلے کی کاٹ سے وہ لکڑی کی سطح پر ایسےمنفرد نقش و نگار اور شاہکار تخلیق کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رجائیں۔

نصیر ملک کے فن پاروں کی نمائش دیکھنے والے قدردانوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کا فن کم از کم امریکہ میں انھیں دستیاب نہیں۔

نصیر ملک کہتے ہیں کہ ’’پاکستان کی نیشنل آرٹ گیلری میں منعقد ہونے والی ان کی سولو نمائش میں بھی انھوں نے جو فن پارے پیش کئے تھے ان میں کم از کم سات میڈیم استعمال کئے گئے تھے، جو کہ پاکستان میں ایک ریکارڈ تھا‘‘۔

فن خطاطی کے ان شاہکاروں میں کہیں آگ کے دھیمے شعلوں کی کاٹ کو استعمال کیا گیا تو کہیں کیمیائی عمل کو اور کہیں سونے چاندی کے تاروں کو، ظاہر ہے اس کے نتیجے میں رنگوں کا وہ امتزاج پیدا ہوا جو آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔

نصیر ملک کہتے ہیں کہ ’’کمپیوٹر کے اس دور میں لوگ توقع کر رہے تھے کہ فن خطاطی ماند پڑجائے گا۔ ایسا ہر گز نہیں ہے بلکہ آپ کو نت نئے طریقے استعمال کرنا ہوں گے۔ اور جو لوگ اس فن سے محبت کرتے ہیں ان کے سامنے اگر نئے تجربات پیش کئے جائیں تو وہ انھیں ضرور پسند کرتے ہیں‘‘۔

فن خطاطی اسلامی تاریخ کا اہم ترین فن ہے جس کے ذریعہ کلام الہٰی اور اقوال زریں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ نصیر ملک کی خواہش ہے کہ وہ اپنے اس فن کو انٹرنیٹ کے ذریعہ پوری دنیا میں پھیلادیں۔ اس مقصد کے لئے انھوں نے نوجوانوں کی تربیت کا انتظام بھی کیا ہے۔

مذید تفیصلات دیکھنے کے لئے درج ذیل ویڈیو لنک پر کلک کیجئے:

خطاطی اور شعلوں سے تخلیق کئے گئے فن پاروں کی نمائش
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:46 0:00

XS
SM
MD
LG