رسائی کے لنکس

کیمرون کی فوج نے بوکوحرام سے 900 مغوی رہا کرا لئے


فائل
فائل

کیمرون کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے مسلح جنگجوؤں کا یہ قتل اور مغویوں کی رہائی گزشتہ ہفتے کیمرون اور نائیجریا کی سرحد پر اس کی فوجوں کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران ہوئی

افریقی ملک کیمرن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے نائیجریا کی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 100 جنگجوؤں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے 900 مغویوں کو رہا کرا لیا ہے۔

کیمرون کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے مسلح جنگجوؤں کا یہ قتل اور مغویوں کی رہائی گزشتہ ہفتے کیمرون اور نائیجریا کی سرحد پر اس کی فوجوں کی جانب کئے گئے آپریشن کے دوران ہوئی۔

تاہم، کسی غیر جانبدار ذریعے نے کیمرون کے اس دعویٰ کے تصدیق نہیں کی۔

اسی دوران، منگل کی شام شمالی کیمرون میں دو خودکش حملے ہوئے جن میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں کے پیچھے بھی مشتبہ بوکو حرام کے جنگجو تھے، جن کے خود کش بمبار نے نائیجریا کی سرحد کے ساتھ واقع وازا ٹاؤن میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

بوکو حرام نے جب سے سرحد عبور کرکے 2013ء میں حملے شروع کئے اس وقت سے کیمرون اس مسلح گروپ کے خلاف برسر پیکار ہے۔

یہ ملک ان پانچ افریقی ممالک میں شامل ہے جس نے اس گروپ سے لڑنے کے لئے باقائدہ اتحاد بنایا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG