رسائی کے لنکس

ایشیا کپ کا انعقاد مشکل لگ رہا ہے: بی سی سی آئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2020 کے انعقاد کے بارے میں بھی شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں اور غالب امکان ہے کہ شاید یہ ایونٹ بھی آئندہ برس تک کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کے سبب کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں اور ایک کے بعد ایک اسپورٹس ایونٹ منسوخ ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ فائیو، انڈین پریمیئر لیگ سیزن 13، ٹوکیو اولمپکس 2020 اور اس طرح دیگر چھوٹے بڑے ایونٹ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کھیلوں کے تینوں بڑے ایونٹس کے بعد اب ایشیا کرکٹ کپ 2020 کے انعقاد کے بارے میں بھی شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

بھارت کے خبر رساں ادارے 'آئی اے این ایس' سے گفتگو کے دوران بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ غالب امکان ہے کہ موجودہ حالات میں شاید ایشیا کرکٹ کپ 2020 رواں سال منعقد نہ ہو سکے۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'کووڈ 19' سے معیشت پر تو برے اثرات مرتب ہوئے ہیں، کھیلوں کے منتظمین کو بھی اس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

پی سی بی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اگلا اجلاس کب ہوگا اور ایشیاء کپ سے متعلق کیا فیصلے ہوں گے، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ (فائل فوٹو)
پی سی بی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اگلا اجلاس کب ہوگا اور ایشیاء کپ سے متعلق کیا فیصلے ہوں گے، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ (فائل فوٹو)

عہدیدار کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کو بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔ جن سے نمٹنا بھی ایک چیلنج ہے۔

'آئی اے این ایس' کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ 2020 کا میزبان ہے، اس نے رابطہ کرنے پر رواں سال ستمبر میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں۔

پی سی بی کے عہدیدار نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اگلا اجلاس کب ہو گا اور ایشیاء کپ سے متعلق کیا فیصلے ہوں گے، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

بھارت کے وزیر برائے کھیل کرن رجیجو کے مطابق رواں سال اپریل کے وسط میں ہی انڈین پریمیر لیگ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار صرف بی سی سی آئی کے پاس ہے۔

کرن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دی جا رہی ہے اور حکومتی ہدایات پر سختی سے پابندی کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG