رسائی کے لنکس

کمار، عالمی کپ میں کھیلنے والا کم عمر ترین کھلاڑی


کمار، عالمی کپ میں کھیلنے والا کم عمر ترین کھلاڑی
کمار، عالمی کپ میں کھیلنے والا کم عمر ترین کھلاڑی

کینیڈ ا کی ٹیم کے 16 سالہ نتیش کمار نے پیر کو زمبابوے کے خلاف گروپ اے کے ایک میچ میں شرکت کرکے عالمی کرکٹ کپ کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔وہ کینیڈ ا کے شہر اونٹاریو میں پید ا ہوئے اور ان کی عمر سولہ سال اور 283 دن ہے۔

اس سے قبل بنگلادیش کے طلحہ جبار کو یہ اعزاز حاصل تھا۔ 2007ء کے عالمی کپ میں اُنھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور اُس وقت اُن کی عمر 17 سال اور 70 دن تھی۔

کمار کینیڈا کی ٹیم کے افتتاحی بلے باز ہیں اور عالمی کپ سے پہلے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔

اُنھوں نے اپنے کیرئیر کا آغازفروری 2010ء میں شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا۔ ساتھی کھلاڑی اُنھیں ’ٹنڈولکر‘ کہہ کر بلاتے ہیں۔ وہ مئی 1994 میں پید ا ہوئے تھے۔ کمار کو عالمی کپ کھیلنے کے لیے اُن کے سکول نے ایک ماہ کی چھٹی دی رکھی ہے۔

دسویں عالمی کپ مقابلوں میں حصہ لینے والی کینیڈا کی ٹیم میں سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ عمر والے کھلاڑی شامل ہیں۔

40 سالہ جان ڈیوسن ٹیم اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی دوسری ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مقابلے میں معمر ترین کھلاڑی ہیں ۔ وہ بھی افتتاحی بلے باز ہیں اور پیر کو جب زمبابوے کے خلاف میچ میں نتیش کمار کے ساتھ انھوں نے کینیڈا کی ا ننگز کا آغاز کیا تو یہ بھی ایک نیا ریکارڈ ہے۔

XS
SM
MD
LG