رسائی کے لنکس

کینیڈا نے لیبیا کے سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا


کینیڈا نے لیبیا کے سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا
کینیڈا نے لیبیا کے سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا

کینیڈا کی حکومت نے دارالحکومت اوٹاوا میں واقع لیبیا کے سفارت خانے میں موجود باقی ماندہ تمام سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

حکام کے بقول اس اقدام کا مقصد لیبیا کے حکمران معمر قذافی کی حکومت کو "تنہا کرنا اور اس کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانا" ہے۔

منگل کو کینیڈین وزیرِ خارجہ نے ملک میں تعینات لیبیا کے سفارت کاروں کو 'ناپسندیدہ' قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ ان کے مطابق ان سفارت کاروں کو سفارت خانہ خالی کرکے کینیڈا سے چلے جانے کے لیے پانچ دن کا وقت دیا گیا ہے۔

وزیرِخارجہ نے کہا کہ ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے سفارت کاروں کی اوٹاوا کے لیبیائی سفارت خانے کے بینک کھاتوں تک رسائی بھی منقطع کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ قذافی حکومت کو ملک میں جمہوریت کی حمایت میں جاری تحریک کے خلاف پر تشدد کریک ڈائون اور سیاسی بے چینی کو طاقت کے ذریعے دبانے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

کینیڈا نیٹو کو اس مشن کا بھی حصہ ہے جو معمر قذافی کی حامی افواج کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG