کراچی —
پاکستان میں رواں ہفتے عید الفطر کے موقع پر موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی۔ اس بات کا اعلان پیر کی رات وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کے اقدامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عید پر موبائل فون سروس مکمل طور پر بحال رہے گی۔ تاہم، سیکورٹی کے لئے دیگر تمام اہم ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں گذشتہ سالوں کے دوران عید اور محرم سمیت کئی مذہبی تہواروں کے موقع پر موبائل فون پر پابندی لگتی رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کی جانب سے اس پابندی کا جواز یہ بتایا جاتا رہا ہے کہ دہشت گرد موبائل فون کو ڈیٹونیٹر کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ لہذا، خاص خاص موقعوں پر موبائل فون سروس معطل رہی ہے۔ اور ایسا سال میں متعدد بار ہوچکا ہے۔
رحمٰن ملک کے مقابلے میں چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں سینئر پولیس افسروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیاجائے گا، تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کو فوری قابو میں کرسکیں۔
چوہدری نثار نے وفاقی دارالحکومت میں چیک پوسٹس پر مانیٹرنگ سسٹم کو بھی مزید بہتر بنانے اور غیر ضروری چیک پوسٹس ختم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر وقت چوکنا رہنا ہوگا۔