رسائی کے لنکس

بوکو حرام کے ایک ہزار انتہاپسند ہلاک کرنے کا دعویٰ


جوائنٹ ٹاسک فورس میں شامل چاڈ کے فوجی خلیج چاڈ کے علاقے میں بوکو حرام کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔
جوائنٹ ٹاسک فورس میں شامل چاڈ کے فوجی خلیج چاڈ کے علاقے میں بوکو حرام کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔

چاڈ کی فوج کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ انہوں نے جھیل چاڈ کے جزائر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اسلام پسند گروپ بوکو حرام کے تقریباً ایک ہزار انتہاپسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

جمعرات کو رات گئے جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں فوج کے ترجمان کرنل اعظم برمنڈوا نے بتایا کہ آٹھ روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران چاڈ، نائیجریا، نائجر اور کیمروں کے درمیان پھیلے ہوئے ایک بڑے علاقے سے انتہاپسندوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران چاڈ کے 52 فوجی ہلاک اور 200 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔

یہ کارروائی پچھلے مہینے بوہوما فوجی چھاونی پر بوکوحرام کے حملے کے جواب میں کی گئی تھی جس میں 92 سے زیادہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ فوج کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کا وہ حملہ چاڈ کی قومی فورسز کا تاریخ کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ تھا۔

انتہاپسندی کے خلاف سرگرم کثیر ملکی مشترکہ ٹاسک فورس یعنی ایم این جے ٹی ایف علاقے سے شدت پسندوں کو آخری شکست دینے کے لیے پر عزم ہے۔

بوکو حرام کے خلاف ایک ایسی ہی کارروائی پانچ سال پہلے 2015 میں کی گئی تھی جس سے اس گروپ کی افرادی قوت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔تاہم، گروپ نے آہستہ آہستہ خود کو دوبارہ منظم کر لیا اور اپنے حملے میں انہوں نے نہ صرف ہزاروں افراد کو ہلاک کر دیا بلکہ وہ علاقے کی فورسز کے لیے بھی ایک بڑھ خطرہ گئے تھے۔

بوکو حرام کے انتہاپسند ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے جاری اپنی مہم میں اب تک ہزاروں لوگوں کو ہلاک کر چکے ہیں اور لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

XS
SM
MD
LG