رسائی کے لنکس

چیمپئنز ٹرافی:میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کا ایک ایک پوائنٹ


چیمپئنز ٹرافی ۔ آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ
چیمپئنز ٹرافی ۔ آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا۔

برمنگھم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ بارش کے باعث ختم کرنا پڑا جس سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 45 اورز میں 291 رنز بنائے تھے اور جیت کے لیے آسٹریلیاکو 292 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بارش کی وجہ سے بعد میں آسٹریلیا کی اینگز کو 33 اورز تک محدود کرکے اسے 235 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

اس سے پہلے بارش کی وجہ سے میچ دو گھنٹے تک رکا رہا جس کے بعد نیوزی لینڈ کی اینگز بھی 46 اورز کر دی تھی لیکن اس کے تمام کھلاڑی 45 اورز میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا نے 9 اوررز ہی کھیلے تھے کہ دوبارہ بارش شروع ہو گئی جس کی باعث کھیل روکنا پڑا۔ اس وقت تک آسٹریلیا نے 53 رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

بارش نہ ہونے کی صورت میں تین وکٹیں کھو دینے کے بعد آسٹریلیا کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ لیکن چھٹے اور رمیں پر ڈیوڈ وارنر18 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 27 رنز تھا۔

اس سے اگلے اوور میں ایڈم ملنے نے دوسرے اووپنر آرون فنچ کو بھی آؤٹ کر دیا جنہوں نے آٹھ رنز بنائے تھے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45ویں اوور 291 رنز بنا سکی تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے ایک سو رنز بنا کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ لیوک رونچی نے 65 اور راس ٹیلر نے 46 رنز بنائے۔

XS
SM
MD
LG