رسائی کے لنکس

شاویز کی میت آخری دیدار کے لیے ملٹری اکیڈمی منتقل

شاویز کی والدہ اپنے دیگر بیٹوں کے ہمراہ تابوت کے پاس کھڑی ہیں۔
شاویز کی والدہ اپنے دیگر بیٹوں کے ہمراہ تابوت کے پاس کھڑی ہیں۔

آخری رسومات میں شرکت کے لیے وینزویلا کے قریبی اتحادی ارجنٹائن، بولیویا اور یوراگوئے کے صدور کاراکاس پہنچ چکے ہیں۔

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی میت کو آخری دیدار کے لیے دارالحکومت کاراکاس کی ملٹری اکیڈمی میں رکھ دیا گیا ہے۔

وہ منگل کو ایک فوجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے اور ان کی آخری رسومات جمعہ کو ادا کی جائیں گی۔

آخری رسومات میں شرکت کے لیے وینزویلا کے قریبی اتحادی ارجنٹائن، بولیویا اور یوراگوئے کے صدور کاراکاس پہنچ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو اپنے اجلاس میں شاویز کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

شاویز کے رہبر فیدال کاسترو کے ملک کیوبا میں بھی دو روزہ سرکاری سوگ منایا جارہا ہے۔

چین اور ایران کے صدور نے بھی شاویز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

کاراکاس میں امریکی سفارتخانہ بھی ان کی آخری رسومات کے بعد تک بند ہے۔ آخری رسومات میں امریکہ کی نمائندگی کرنے والے وفد کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ وینزویلا میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنی پالیسیوں پر کاربند رہیں گے۔
XS
SM
MD
LG