باکس آفس پر ’چنائی ایکسپریس‘ نے جو اسپیڈ پکڑی ہے تو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
بھارت میں کئی پرانے ریکارڈ توڑنے اور کچھ نئے ریکارڈ بنانے والی ’چنائی ایکسپریس‘ کی پرفارمنس اوورسیز میں بھی زبردست ہے۔
’چنائی ایکسپریس‘ نے جب رخ کیا پاکستان کا تو یہاں بھی ریکارڈ توڑ بزنس کر ڈالا اور اب بھی پاکستانی سینماوں میں بہت رش لے رہی ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ’چنائی ایکسپریس‘ نے پاکستان میں باکس آفس کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز کو روندتے ہوئے صرف کراچی کے سینما گھروں سے ہی 40 ملین روپے کما لئے۔
پاکستان کی ایک فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی ’آئی ایم جی سی‘ کے ترجمان محمد قادر نے بتایا کہ ’چنائی ایکسپریس‘ باکس آفس پر میگاہٹ ثابت ہوئی۔ اُن کے بقول، جب سے حکومت نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دی ہے اس وقت سے لے کر اب تک ریلیز ہونے والی کوئی بھارتی فلم اتنا بزنس نہیں کرپائی جتنا ’چنائی ایکسپریس‘ نے کرلیا۔
فلم کس طرح آئی اور چھا گئی اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کراچی کے صرف آٹھ اسکرینز پر ریلیز ہوئی لیکن اس کے باوجود انتہائی کم وقت میں 40 ملین روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی، جبکہ کامیابی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
محمد قادر کا کہنا ہے کہ فلم نے مجموعی طور پر آج کی تاریخ تک کتنا بزنس کیا اس سے متعلق اعداد و شمار دینا تو فی الحال مشکل ہے کیونکہ فلم اب بھی ہاوس فل جا رہی ہے۔ لیکن، ریلیز کے پہلے ہفتے میں کراچی میں ٹکٹوں کی سیل کی مالیت 40 ملین رہی۔ جب پورے پاکستان کے کلیکشنز وصول ہوں گے تو یقینا کمائی جانے والی رقم میں اضافہ ہی ہوگا۔
فلم کی غیر متوقع کامیابی سے خوش بعض سینما گھروں کے مالکان نے ٹکٹوں کی قیمت بڑھا دی ہے، جبکہ کچھ سینما ہاوٴسز میں روزانہ پانچ سے چھ شوز دکھائے جارہے ہیں۔
چنائی ایکسپریس سے پہلے کراچی میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم سلمان خان کی ’دبنگ‘ تھی۔
پاکستانی عوام کی اکثریت شاہ رخ خان کی دیوانی ہے۔ اس لئے، سینما ہالز میں ٹکٹ کی کھڑکی پر اب بھی طویل قطاریں لگی ہیں۔ کمال کی بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم ناقدین نے بھی ’چنائی ایکسپریس‘ کو تفریح سے بھرپور قرار دیا ہے۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور دپیکا کی سپر ہٹ جوڑی کا جادو ابھی کچھ اور عرصہ سر چڑھ کر بولے گا۔