رسائی کے لنکس

فیکٹری میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک


فیکٹری میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک
فیکٹری میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک

چین کے مشرقی صوبہ جیانگژو میں ایک فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی دارالحکومت نانجنگ میں واقع پلاسٹک کی اشیاء بنانے والی ایک فیکٹری میں ہونے والا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ایک سو میٹر کے علاقے میں تمام عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد ایک درجن سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا تعمیراتی کام کے دوران ٹوٹنے والی پائپ لائن سے خارج ہونے والی گیس کی وجہ سے ہوا۔

XS
SM
MD
LG