رسائی کے لنکس

چین: شدید زلزلے سے کم از کم 89 افراد ہلاک


حکام نے بتایا کہ زلزلے سے 380 عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ ہزاروں دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، کم از کم تین سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

چین میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں پیر کو طاقتور زلزلے سے کم از کم 89 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام ہلاکتوں میں خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔

امریکی کہ ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز صوبہ گانسو میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا، اس کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد 5.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔

ملک کے شمال مغربی علاقے میں بعد از زلزلے کے کئی جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ زلزلے سے 380 عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ ہزاروں دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

متاثرہ علاقے میں بجلی ترسیل بھی بند ہو گئی ہے۔

چینی عہدیداروں کے مطابق فوجی اور امدادی ٹیم متاثرہ علاقے کی طرف روانہ کر دی گئی تھیں اور دیہاتوں میں زلزلے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔

ملک کے دیگر قریبی شہروں سے بھی امدادی ٹیمیں اور سامان متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG