چین میں حکام نے بتایا ہے کہ ہفتہ کی صبح ملک کے مغربی صوبے سیچوان میں طاقتور زلزلے سے کم از کم 113 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق زلزلے سے کم از کم 2600 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جو علاقہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، وہاں تک سڑک سے رابطہ اور ٹیلی فون کی سہولت بھی منقطع ہو گئی ہے۔
زلزلے سے صوبائی دارالحکومت میں کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
سیچوان میں صوبائی زلزلہ پیما مرکز نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 بتائی جب کہ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ 6.6 شدت کا تھا جس سے خاصی تباہی ہو سکتی ہے۔
سیچوان میں 2008ء میں آنے والے شدید زلزلے سے 70 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔