رسائی کے لنکس

چین: منشیات کے اسمگلر فلپائنی باشندے کو موت کی سزا


چین: منشیات کے اسمگلر فلپائنی باشندے کو موت کی سزا
چین: منشیات کے اسمگلر فلپائنی باشندے کو موت کی سزا

چین میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں فلپائن کے ایک باشندے کو سنائی گئی موت کی سزا پر جمعرات عمل درآمد کیا گیا۔

فلپائن کی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے چینی حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس شخص کو موت کی سزا نا دی جائے۔

عہدیداروں نے کہا ہے کہ 35 سالہ شہری کو موت کی سزا سے قبل اپنے خاندان والوں اور مذہبی پیشوا سے ملنے دیا گیا جس کے بعد مہلک ٹیکا لگا کر سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔

انسانی حقوق کی بعض تنظیمیں اس پر سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے ایک ایسا جرم جس میں تشدد کا عنصر شامل نہیں تھا اس میں موت کی سزا حقوق انسانی کے بین الاقوامی تقاضوں کے خلاف ہے۔

فلپائن کے صدر بینیگونو اکینو نے اپنے چینی ہم منصب ہو جن تاؤ کو رواں ہفتے ایک خط لکھا تھا جس میں اپیل کی گئی تھی کہ اس باشندے کی موت کی سزا کو بدل دیا جائے لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔

رواں سال منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث یہ چوتھا فلپائنی باشندہ ہے جس کی سزائے موت پر چینی عہدیداروں نے عمل درآمد کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG