رسائی کے لنکس

چین نے شمالی کوریا پر سخت تعزیرات عائد کی ہیں، لیکن مزید اقدام ضروری


ایسے میں جب مذاکرات بحال ہونے کا ماحول سازگار نہیں، تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں چین کی حمایت کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ بیجنگ کس حد تک سختی برتتا ہے اور اس ضمن میں کی جانے والی کوشش میں مدد دیتا ہے، یہ ایک بہت بڑا سوال ہے

شمالی کوریا کے معاملے پر امریکی قانون سازوں کی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے ملاقات میں جو اہم باتیں زیر غور آئین اُن میں تعزیرات اور سفارت کاری کے استعمال کی نشاندہی کا اعادہ اور شمالی کوریا کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ کی کوششیں شامل ہیں۔

ایسے میں جب مذاکرات بحال ہونے کا ماحول سازگار نہیں، تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں چین کی حمایت کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ بیجنگ کس حد تک سختی برتتا ہے اور اس ضمن میں کی جانے والی کوشش میں مدد دیتا ہے، یہ ایک بہت بڑا سوال ہے۔

توانائی میں مزید کٹوتی

چین میں تجزیہ کار کہتے ہیں کہ شمالی کوریا پر نگاہ رکھنے کے لیے حکومت تمام ضروری کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ چین نے اِس سال کے اوائل میں شمالی کوریا کو کوئلے کی برآمد میں کٹوتی کی، جب کہ مالیاتی ترسیل میں کمی لائی جا رہی ہے۔

لو چاؤ، شمالی کوریا کے ایک دانشور ہیں، جو چین کے شمال مشرق میں واقع ’لوننگ اکیڈمی آف سوشل سائنسز‘ میں کام کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ چینی بینکوں نے شمالی کوریا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بینکاری کے شعبے میں لین دین بند کردی ہے۔

لو کے مطابق، ’’شمالی کوریا کے خلاف چین نے سخت ترین پابندیاں عائد کی ہیں، جن کے اثرات نمودار ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن، یہ مؤثر ثابت ہوں گی‘‘۔

XS
SM
MD
LG