رسائی کے لنکس

چین بھارت کی حساسیت کا احترام کرے: کرشنا


چین بھارت کی حساسیت کا احترام کرے: کرشنا
چین بھارت کی حساسیت کا احترام کرے: کرشنا

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہےکہ وہ بھارتی کشمیر اوراروناچل پردیش کےمعاملات پر بھارت کی حساسیت کا احترام کرے تاکہ باہمی تعلقات مزید بہتر ہو سکیں۔ اُنھوں نے یہ واضح کردیا کہ سرِ دست، باہمی دفاعی تبادلے معطل رہیں گے۔

کشمیر کے بارے میں چین کے بعض حالیہ اقدامات کے حوالے سے وزیرِ خارجہ نے اِس امید کا اظہار کیا کہ بیجنگ ہمیشہ کی طرح بھارتی کشمیر کے بارے میں غیر جانبداری برتے گا۔

اِسی دوران آرمی چیف جنرل وِی کے سنگھ نےپاکستان اور چین کو بھارت کےلیے، بقو ل اُن کے، پریشان کُن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی سرحد پر دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ اور چین کی اُبھرتی ہوئی فوجی طاقت ملک کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

اُنھوں نے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسا لگتا ہے جیسے کوئی حکومت ہی نہ ہو، دہشت گردی کو مدد جاری ہے اور وہاں کے اندرونی حالات اچھےنہیں ہیں، جب کہ اقتصادی اور فوجی اعتبار سے تیزی سے اُبھر رہا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے مابین بحالیٴ اعتماد کے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ہماری سرحد بہت مستحکم ہے، تاہم ، ہمارے درمیان سرحدی تنازعہ بھی ہے۔ لہٰذا، ہمیں چین کی اُبھرتی ہوئی طاقت اور اُس کے اداروں پر توجہ دینی ہوگی۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG