رسائی کے لنکس

چین: معروف سماجی کارکن رہا


ہو جیا اور اُن کی اہلیہ
ہو جیا اور اُن کی اہلیہ

چین میں انسانی حقوق کے معروف کارکن ہو جیا (Hu Jia) کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اُن کے شوہر کو اتوار کی صبح رہا کر دیا گیا ہے۔

ہو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزام میں تین سال سے زائد عرصہ تک قید میں رہے۔

اُن کی اہلیہ زنج جنیان نے سماجی رابطے کے معروف ذریعے ٹوئیٹر ہر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہو محفوظ اور بہت خوشش ہیں۔

ہو کو 2008ء میں بیجنگ اولمپکس کیمز کے آغاز سے چند ماہ قبل انٹرنیٹ پر اور صحافیوں کو دیے گئے انٹرویوز میں چین میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی نشان دہی کرنے پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اُن کو سنائی گئی ساڑھے تین سال قید کی سزا اتوار کو ختم ہوئی۔

XS
SM
MD
LG