چین کے شمال میں جمعہ کو کوئلے کی ایک کان منہدم ہونے سے کم ازکم 12 کان کن اس میں پھنس گئے ہیں۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ژنہوا‘ نے اطلاع دی ہے کہ یہ کان اندرون منگولیا کے خودمختار علاقے میں ہے۔ اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
چین میں کوئلے کی کانوں کے حادثے معمول کی بات ہیں جہاں ناقص حفاظتی اقدامات اور اس شعبے میں مبینہ بدعنوانی کے سبب غیر قانونی کان کنی اس کے بنیادی اسباب بتائے جاتے ہیں۔
چین اپنے کوئلے سے اپنی توانائی کی ضروریات کا ایک بڑا حصہ پورا کرتا ہے۔