رسائی کے لنکس

چین میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ


چین میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ
چین میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا نے کہا ہے کہ مجوزہ قانون انسانی اعضا ء کے جبری یا عطیے یا چھوٹے بچوں کے اعضاء نکالنے سے متعلق ہوگا اور اس پر موت کی سزا ، یا عمر قیدیا دس سال کی سزادی جاسکے گی۔

سنہوا کا کہناہے کہ موجودہ قانون کے تحت اگر کسی پر جسمانی اعضاء نکالنے کا الزام لگتا ہے تو اس کے خلاف غیر قانونی کاربار کرنے کا مقدمہ چلایا جاتا ہے۔

چین کے ایک ماہر کا کہناہے کہ ملک کے اندر اور باہر انسانی اعضا ءکی منتقلی کے کالے کاروبار کو روکنے کے لیے قانون سازی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔

مجوزہ قانو ن بدھ کے روز نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی پندرہ روزہ میٹنگ میں پیش کیا گیا تھا۔ منظور ہونے کی صورت میں وہ یکم مئی سے نافذالعمل ہوگا۔

XS
SM
MD
LG