چین نے اعلان کیا ہے کہ سن 2010میں اس کےزر مبادلہ کے ذخائر دو اعشاریہ پچاسی کھرب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جودنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
چین کے مرکزی بینک نے منگل کے روز بتایا کہ سن 2010میں اس کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے اٹھارہ فی صد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ بینک نے کہا ہے کہ پچھلے سال کے آخری تین ماہ میں ملک کے بیرونی کرنسی کے ذخائر میں دو سو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہےا وراس سے پہلے تین ماہ میں یہ اضافہ ایک سو پچانوے ارب ڈالر تھا۔
بینک نے مزید کہا کہ دسمبر کے مہینے میں اس کے قرضوں کی شرح بہتر ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔