رسائی کے لنکس

’روسی وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا‘


روسی وزیراعظم کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات
روسی وزیراعظم کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

چین کے صدر ہو جن تاؤ نے بدھ کو روس کے وزیر اعظم ولادیمر پوٹن کو خوش آمدید کہتے ہوئے انھیں چین کا ایک پرانا دوست قرار دیا اور بتایا کہ اُن کے بیجنگ کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

دونوں قائدین نے بند کمرہ بات چیت سے قبل نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مسٹر پوٹن نے چینی صدر کو بتایا کہ وہ باہمی دلچسپی کے تمام اُمور پر بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم پوٹن نے نیشنل پیپلز کانگریس کے صدر وو بینگو سے ملاقات میں بتایا کہ چین کے ساتھ تعلقات روسی عوام کے مستقبل پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

منگل کو چینی ہم منصب وین جی باؤ سے بات چیت میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے قدرتی گیس کی قیمت پر تنازع کو حل کرنے کا اعادہ کیا جو روس کی طرف سے چین کو گیس کی فروخت کے ایک بڑے منصوبے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

دو سال پہلے روسی حکومت کی نگرانی میں کام کرنے والی بڑی گیس کمپنی گیزپرام اور چین کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی نے ایک بنیادی معاہدہ پر دستخط کیے تھے جس کے تحت چین آئندہ 30 سالوں کے دوران روس سے سالانہ 70 ارب کیوبک میٹر گیس خرید سکتا ہے۔ روس دنیا بھر میں توانائی پیدا کرنے والے سب سے بڑا ملک ہے جبکہ چین توانائی کا سب سے بڑا صارف ہے۔

XS
SM
MD
LG