رسائی کے لنکس

چین: عالمی ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک


سری لنکا میں چینی سرمائے سے تعمیر ہونے والی بندرگاہ۔ فائل فوٹو
سری لنکا میں چینی سرمائے سے تعمیر ہونے والی بندرگاہ۔ فائل فوٹو

عالمی ترقیاتی منصوبوں پر چین کے اخراجات اس صدی کے آغاز سے ایک ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچ رہے ہیں، جس سے بیجنگ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

ورجینیا کی ایک پبلک یونیورسٹی ولیم اینڈ میری میں’ ایڈ ڈیٹا ریسرچ لیب‘ کے ڈیٹا بیس کے مطابق، 2000 میں شروع ہونے والے 18 سال کے عرصے کے دوران، چین نے 165 ممالک میں 13000 سے زیادہ منصوبوں پر کم از کم 843 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

ایڈ ڈیٹا کی تحقیق کا مقصد کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں چین کی جانب سے اکثر اوقات غیر واضح گرانٹس اور قرض دینے کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالنا ہے۔

کولمبو میں چینی سرمائے سے ترقیاتی مںصوبے پر کام جاری ہے۔ فائل فوٹو
کولمبو میں چینی سرمائے سے ترقیاتی مںصوبے پر کام جاری ہے۔ فائل فوٹو

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے 2013 میں اپنے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے آغاز کے بعد سے بین الاقوامی ترقیاتی منصوبوں پر اپنے اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا ہے، اور اس نے 2017 تک امریکہ اور دیگر بڑی طاقتوں کی بیرونی ملکوں میں سرمایہ کاری کو دوگنے سے زیادہ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مثال کے طور پر ایشیا میں چین، 2800 سے زیادہ منصوبوں پر دو کھرب 45 ارب ڈالر سے زیادہ سرمایہ لگا رہا ہے۔ اسی طرح افریقہ میں چین کے 5152 منصوبے چل رہے ہیں جن کی مالیت دو کھرب 8 ارب کے لگ بھگ ہے ۔

براعظم امریکہ کے ملکوں میں سرمایہ کاری سے متعلق چین کے منصوبوں کی تعداد 1284 ہے، جن پر اخراجات کا تخمینہ تقریباً دو کھرب ڈالر ہے۔

یورپ میں چین جن منصوبوں پر سرمایہ کاری کر رہا ہے ان کی تعداد 521 ہے جب کہ اخراجات کا تخمینہ ڈیڑھ کھرب ڈالر ہے۔

مشرق وسطیٰ کے ممالک میں چینی سرمائے سے چلنے والے منصوبوں کی تعداد 340 ہے جن کی لاگت 36 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

(وی او اے نیوز)

XS
SM
MD
LG