رسائی کے لنکس

فاکس نیٹ ورک پر صدراتی انتخاب سے متعلق جھوٹے دعوؤں کے خلاف مقدمہ


فاکس نیوز کے نمائندے 18 اپریل 2023 بروز منگل فاکس نیوز کے خلاف ڈومینین ووٹنگ سسٹمز کے ہتک عزت کے مقدمے کے لیے وِلمنگٹن،میں واقع جسٹس سینٹر پہنچے۔ (اے پی فوٹو)
فاکس نیوز کے نمائندے 18 اپریل 2023 بروز منگل فاکس نیوز کے خلاف ڈومینین ووٹنگ سسٹمز کے ہتک عزت کے مقدمے کے لیے وِلمنگٹن،میں واقع جسٹس سینٹر پہنچے۔ (اے پی فوٹو)

اس مقدمے میں جیوری کے ارکان کو منگل کے روز ووٹنگ مشین کمپنی کی جانب سے 1.6 ارب ڈالر کے ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے لیے تیار ہیں جو پہلی ترمیم کے تحفظات کی جانچ کرے گا اور 2020 کے صدارتی انتخابات کے چوری ہونے کے جھوٹ کو پھیلانے میں فاکس نیٹ ورک کے کردار کو سامنے لائے گا۔

مقدمے کی سماعت سے ایک دن پہلے جج نے دونوں فریقوں کے وکلاء کے ساتھ بات چیت کے بعد انہیں ایک دن کی مہلت اس متبادل کا جائزہ لینے کے لیے دی تھی کہ آیا وہ کسی تصفیئے تک پہنچ سکتے ہیں۔

آئیووا کاکس کا نتیجہ تاخیر کا شکار کیوں ہوا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:41 0:00

مقدمے میں جیوری کا انتخاب اور افتتاحی بیانات پیر کو طے کیے گئے تھے۔ ڈینور میں قائم ڈومینین کمپنی کا مقصد انتخابی دھوکہ دہی کے ایسےجھوٹے الزامات نشر کرنے کے لیے فاکس کو جوابدہ ٹھہرانا ہے جو امریکی سیاست میں اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے رہے ہیں۔

ڈیلاویئر سپیریئر کورٹ کے جج ایرک ڈیوس نے مختصر تاخیر کی کوئی وضاحت نہیں کی۔ لیکن انہوں نے مشورہ دیا کہ کمپنیاں اپنے تنازع میں ثالثی کرنے کی کوشش کریں۔ یہ بات فاکس کے ایک قریبی شخص نے جو مقدمہ کے بارے میں عوامی طور پر بات کرنے کا مجاز نہیں تھا ، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔

ڈومینین کمپنی کی ووٹ گننے والی مشینیں۔ فوٹو اے پی
ڈومینین کمپنی کی ووٹ گننے والی مشینیں۔ فوٹو اے پی

اس کیس میں اس توہین سے متعلق ان معیارات کی جانچ کی جائے گی جس نے تقریباً چھ دہائیوں تک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹس کی رہنمائی کی ہے۔ 2020 کے انتخابات کے بعد کے ہفتوں میں فاکس نیوز کی پس پردہ سرگرمیوں کو افشا کرے گا اور ان انتخابات کے بعد غلط معلومات کے اس بہاؤ پر روشنی ڈالے گا جس نے اس وقت ایک طوفان کی صورت اختیارکی جب اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔

فاکس نیوز کے اسٹارز جیسے ٹکر کارلسن اور شان ہینٹی،اورکمپنی کے بانی روپرٹ مرڈوک کی چھ ہفتے کے مقدمے کی سماعت کے دوران گواہی کی توقع ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ منگل کو کس کی گواہی ہو گی۔

فاکس نیوز کے خلاف ڈومینین ووٹنگ سسٹمز کے ہتک عزت کے مقدمے میں جانے کے خواہش مند لوگ، منگل، 18 اپریل 2023 کو ولیمنگٹن، ڈیل میں انصاف سینٹر میں داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ (اے پی فوٹ)
فاکس نیوز کے خلاف ڈومینین ووٹنگ سسٹمز کے ہتک عزت کے مقدمے میں جانے کے خواہش مند لوگ، منگل، 18 اپریل 2023 کو ولیمنگٹن، ڈیل میں انصاف سینٹر میں داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ (اے پی فوٹ)

ڈومینین کا دعویٰ ہے کہ نیویارک میں قائم فاکس نیوز اور اس کی پیرنٹ کمپنی، فاکس کارپوریشن، نے بنیادی طور پر ووٹنگ کمپنی کے کاروبار کو تباہ کیا اور ٹرمپ کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کی جھوٹی سازش میں اس کے ملازمین کو ملوث کر کے دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔

انتخابات کے بعد کے ہفتوں میں، فاکس نیوز کے ممتاز میزبان ٹرمپ کے اتحادیوں کو سامنے لائے جنہوں نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ڈومینین کی مشینوں کو ریپبلکن امیدوار سے ووٹ چھیننے اور ڈیموکریٹک چیلنجر کے مجموعی ووٹوں کو تقویت دینے کے لیے پروگرام کیا گیا تھا۔

امریکی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے خدشات کیوں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:52 0:00

فاکس کے بہت سے میزبانوں اور ایگزیکٹو ز نے دعوؤں پر یقین نہیں کیا لیکن اس کے باوجود انہیں نشر کرنے کی اجازت دی۔

ڈومینین کے وکلاء نے عدالت میں فائلنگ میں لکھا کہ،’’فاکس نے اس ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ نقصان دہ جھوٹ میں سے ایک کو پھیلایا اور اس کی توثیق کی‘‘۔

ڈومینین کی دلیل ہے کہ ایگزیکٹوز سے لےکر حقائق کی جانچ کرنے والوں تک ، نیٹ ورک نے جان بوجھ کر ریٹنگ بڑھانے کی خاطر جھوٹ کو بڑھاوا دیا۔

فاکس کا کہنا ہے کہ اس نے انتخابی نتائج میں ٹرمپ کے چیلنجوں کے بارے میں ان کے وکلاء اور اتحادیوں سےاس بارے میں بات چیت سےناظرین کو صرف اطلاع دی تھی۔

نیٹ ورک نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا کہ ’’ ڈومینین کا مقدمہ ایک سیاسی جنگ ہے‘‘۔

امریکی انتخابات کے دوران 'فیک نیوز' کے خلاف جنگ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:52 0:00

فاکس نے کہا کہ اس کے میزبان بعض اوقات الزامات کی تقویت کے لیے ثبوت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور نوٹ کیا کہ ڈومینین نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

وفاقی اور ریاستی انتخابی عہدیداروں کو سخت مقابلے کی ریاستوں میں مکمل جائزوں میں، اور ٹرمپ کے اپنے اٹارنی جنرل کو وسیع پیمانے پر دھاندلی کا کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا جا سکے۔ نہ ہی انہوں نے کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش کیا کہ ووٹ غلط تھا۔

درجنوں عدالتوں نےبھی، جن میں سے کچھ میں ٹرمپ کے مقرر کردہ جج ہیں، فراڈ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔

جیوری کے لیے ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا فاکس نیوز نے ’’حقیقی بددیانتی‘‘ سے کام لیا تھا، اوراس کے لیے ایک قانونی معیار ہے جو اس وقت لاگو ہوتا ہے جب عوامی شخصیات ہتک عزت کے لیے نیوز آؤٹ لیٹس پر مقدمہ دائر کرتی ہیں، وہ 1964 کے سپریم کورٹ کے مقدمے سے اخذ کیا گیا ہے،جس کا مطلب یہ ہے کہ جان بوجھ کر کسی غلط چیز کو شائع کرنا یا نشر کرنا یا ’’لاپرواہی اور اسے نظر انداز‘‘ کرنےکے ساتھ کام کرنا کہ آیا یہ سچ ہےیا نہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات میں سوشل میڈیا کا کردار
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:23 0:00

فاکس نیٹ ورک کا کہناہے کہ ڈومینین چیری نے نجی پیغامات اور فاکس کے مختلف لوگوں کے ٹرانسکرپٹس اور بیانات کو منتخب کیا ہے، جب کہ فاکس کے لیے زیادہ سازگار دیگر تبصروں اور سیاق و سباق کو نظر انداز کیا ہے۔

نیٹ ورک یہ بھی کہتا ہے کہ ڈومینین کی جانب سے کاروبار میں نقصان کے دعویٰ بڑھا چڑھا کرکیےگئے ہیں۔

اس رپورٹ کچھ معلومات ایسو سی ایٹڈ پریس سے حاصل کی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG