رسائی کے لنکس

چین کے 70 شہروں میں شدید دھند، کاروبار زندگی معطل


شنگھائی میں لوگ فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے خصوصی ماسک پہنے ہوئے ہیں۔ 20 دسمبر 2016
شنگھائی میں لوگ فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے خصوصی ماسک پہنے ہوئے ہیں۔ 20 دسمبر 2016

بدھ کے روز فضائی آلودگی کے حوالے سے بیجنگ کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا جہاں ہوا کے معیار کا تناسب 434 تھا۔

پچھلے چند دنوں سے چین کے 70 سے زیادہ شہروں کو شدید ترین گردو غبار ، دھوئیں اور سموگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہاں ہوا میں آلودگی کی سطح کو سرخ یا زرد قرار دیا گیا ہے۔

ہوا میں آلودگی کی اونچی سطح کے پیش نظر حکومت نے فوری طور پر کارخانے بند کرنے ، گاڑیاں چلانے پر پابندی اور سموگ کا شدید ہدف بننے والے شہروں میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جن میں دارالحکومت بیجنگ بھی شامل ہے۔

گذشتہ جمعے سے نافذ کی جانے والی پابندیاں جمعرات تک نہیں اٹھائی جائیں گے جب توقع ہے کہ تیز ہوائیں گرد و غبار اور آلودگی کو اڑا لے جائیں گی۔

ایک ایسے وقت میں جب کہ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر موافق موسمی حالات ملک کے اہم شہروں کو چھ روز تک کے لیے شدید فضائی آلودگی کا سبب بنے ہیں ، لیکن کئی دوسرے یہ سوال کررہے ہیں کہ آیا حکومت نے آلودگی کے قومی مسئلے سے نمٹنے کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں۔

بدھ کے روز فضائی آلودگی کے حوالے سے بیجنگ کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا جہاں ہوا کے معیار کا تناسب 434 تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی اس سطح پر ایک دن سانس لینے سے انسان کی عمر میں 8 گھنٹے کی کمی ہو سکتی ہے۔

آلودگی کے سکیل پر دوسرا آلودہ ترین شہر بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ ہے جہاں یہ تناسب 238 اور تیسرے نمبر پر بھارتی شہر کولکتہ ہے جہاں ہوا کے معیار کی پیمائش کا درجہ 235 تھا۔

XS
SM
MD
LG