رسائی کے لنکس

ہڑتال کے باعث چین میں ٹویوٹا گاڑیوں کی پیداوار بند


گاڑیوں کے پرُزے فراہم کرنے والے ایک بڑے پلانٹ میں ہڑتال کے باعث جنوبی چین میں جاپان کی ٹویوٹا گاڑی بنانے والی فیکٹری کی پیداوار رک گئی ہے۔ گونگ ژو نامی شہر میں واقع یہ فیکٹری سالانہ تین لاکھ ساٹھ ہزار گاڑیاں بناتی ہے جو چین میں ٹویوٹا گاڑیوں کی پیداوار کا نصف حصہ ہے۔

ہڑتال صوبہ گونگ دونگ میں ڈینسو کارپوریشن نامی پلانٹ میں کی جارہی ہے جو گاڑیوں کے فیول انجیکٹرز بناتی ہے۔ چین کی معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرنے والے تارکین وطن مزدوروں کی طرف سے بہتر معاوضوں کے مطالبات میں شدت آئی ہے۔

حالیہ دنوں میں مزدوروں کے مطالبات سے پید اہونے والے تنازعات کے باعث چین میں دوسری غیر ملکی کمپنیا ں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ جاپان کی ہنڈا گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے چین میں پلانٹ بھی ایسی ہڑتالوں کی زد میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG