رسائی کے لنکس

چین: سمندری طوفان سے 25 ہلاک


ہانگ کانگ سے گزرنے کے بعد 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے دن بھر خطے میں ذرائع آمدورفت کو شدید متاثر کیا۔

سمندری طوفان اوساگی نے اتوار کی رات چین کے شمالی صوبے گوانڈانگ میں تباہی مچا دی اور سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس میں 25 افراد کو ہلاک کیا۔

ہانگ کانگ سے گزرنے کے بعد 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے دن بھر خطے میں ذرائع آمدورفت کو شدید متاثر کیا۔ ہانگ کانگ میں 300 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
اس کے علاوہ سمندری فیری اور ریل کی سروس بھی بند کردی گئیں اور ہزاروں ماہی گیروں کو ساحل پر واپس آنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

اوساگی رواں سال میں آنے والے سمندری طوفانوں میں سے طاقتور طوفان ہے جو کہ تائیوان اور فلپائن سے ہوتا ہوا آبنائے لوزان سے گزرا۔ اس سمندری طوفان سے وہاں بڑے سیلابوں اور مٹی کے تودوں کے واقعات رونما ہوئے جن سے دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG