رسائی کے لنکس

میکسیکو:طوفانوں سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی


وزیر داخلہ میگیول اینگل اسوریو نے بتایا کہ ساحلی گاؤں لا پنٹاڈا پر مٹی تودا گرنے کے بعد سے 68 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

مکسیکو میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی اور مغربی ساحلوں پر آنے والے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیر داخلہ میگیول اینگل اسوریو نے بتایا کہ ساحلی گاؤں لا پنٹاڈا پر مٹی تودا گرنے کے بعد سے 68 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

اس سیاحتی علاقے میں بدھ کو گرنے والے مٹی کے تودے تلے کئی گھر اور اسکول دب گئے اور امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

حکام نے مٹی کا تودا گرنے سے متاثر ہونے والی سڑکوں پر جمعہ کو جزوی طور پر آمد و رفت بحال کر دی تاکہ علاقے میں پھنسے ہزاروں سیاح وہاں سے نکل سکیں۔

فوج اور دیگر فضائی کمپنیوں نے علاقے میں پھنسے چالیس ہزار افراد میں سے پانچ ہزار سے زائد سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے میکسیکو کے عوام سے اس تباہی پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تنظیم متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مدد کے لیے تیار ہے۔
XS
SM
MD
LG