رسائی کے لنکس

بین الاقوامی سمندری حدود میں چین نے جاسوس کشتی بھیج دی

امریکہ کی زیر قیادت ہونے والی 22 ملکوں کی بحری فوجی مشقوں کے دوران چین نے ہوائی کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں جاسوسی کے لیے ایک کشتی بھیجی ہے۔

امریکہ کی زیر قیادت ہونے والی 22 ملکوں کی بحری فوجی مشقوں کے دوران چین نے ہوائی کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں جاسوسی کے لیے ایک کشتی بھیجی ہے، اگرچہ بیجنگ خود بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔

امریکہ کے پیسیفک فلیٹ کے ترجمان کپٹن ڈیرن جیمز کا کہنا تھا ’’ہم نے اپنی اہم معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کشتی امریکی سمندری حدود سے باہر رہے گی اور اس انداز میں کام کرے گی کہ مشقوں میں کسی قسم کا خلل نا پڑے۔‘‘

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو چینی وزارت دفاع سے موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت بیجنگ کی بحریہ کو ’’کسی دوسرے ملک کی سمندری حدود کے باہر‘‘ کام کرنے کی اجازات حاصل ہے۔

’’چین دوسری ریاستوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل حقوق کا احترام کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک بھی چینی کشتی سے متعلق قانونی حقوق کا احترام کریں گے۔‘‘

امریکی حکام اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ چین کی ان مشقوں میں شرکت سے سمندری حدود کے بارے میں غلط فہمیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

XS
SM
MD
LG