رسائی کے لنکس

چین: ریستوران میں دھماکا، 7 افراد ہلاک


چین: ریستوران میں دھماکا، 7 افراد ہلاک
چین: ریستوران میں دھماکا، 7 افراد ہلاک

چین کے شہر ژیان میں ایک ریستوران میں پیر کو دھماکے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ کا کہنا ہے کہ دھماکا جیاتیان انٹرنیشنل مینشن نامی تجارتی عمارت کی پہلی منزل پر قائم ریستوران میں صبح کے وقت ہوا۔

اس واقعہ میں کم از کم 25 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں اکثریت راہ گیروں کی تھی اور ان میں اسکول جانے والے بچے بھی شامل تھے۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور تین کلو میٹر دور تک واقع عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG