چین کے جنوبی صوبے گوائنگ ڈونگ میں ژالہ باری، آندھی اور موسلادھار بارش سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ”شینہوا“ کے مطابق اتوار کو آنے والے طوفان سے صوبائی دارالحکومت گوائنگ جو کے علاوہ فوشان، ژاوچنگ اور ڈونگ گوان شہر بھی متاثر ہوئے۔
بیشتر ہلاکتیں تیز ہواؤں کی وجہ سے دیواریں اور چھپر منہدم ہونے یا پھر عمارتوں سے اشیاء گرنے کے باعث ہوئیں۔
وزارت برائے شہری اُمور نے بتایا کہ طوفان سے تقریباً 1,250 ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا جب کہ براہ راست مالی نقصانات کا تخمینہ 76 لاکھ ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔