چین میں کمیونسٹ پارٹی کے سابق سیاستدان بو ژلائی کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والی ایک عدالت نے ان کی اہلیہ کے بیان حلفی کی وڈیو جاری کی ہے، جس کا مقصد اس دعوے کو تقویت پہنچانے کی کوشش ہے کہ مسٹر بو نے دانستہ طور پر رشوت قبول کی تھی۔
گیارہ منٹ دورانیے کی اس وڈیو میں گو کائیلائی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر اس بات سے آگاہ تھے کہ ایک امیر کاروباری شخصیت نے ان کے اہل خانہ کو ہوائی ٹکٹ، مہنگے کھانوں اور رقم سمیت مختلف تحائف دیے۔
بو پر خردبرد اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات بھی ہیں جسے وہ سختی سے مسترد کر چکے ہیں۔
جمعرات کو بو ژلائی کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہوا تھا جس میں اُنھوں نے اپنی اہلیہ کے بیان حلفی کو ’’مضحکہ خیز‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کا کہنا ہے کہ جمعہ کو مسٹر بو نے اپنی بیوی کے بیان کو ان کی ذہنی حالت پر شبہ کرتے ہوئے رد کر دیا۔ ایجنسی کے بقول سابق سیاستدان نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی ’’پاگل ہے اور ہمیشہ جھوٹ بولتی ہے۔‘‘
گزشتہ سال ایک برطانوی کاروباری شخصیت کو مالیاتی تنازع پر قتل کرنے کی مرتکب ٹھہرائے جانے کے بعد گو کائیلائی کو پہلی مرتبہ اس وڈیو میں دیکھا گیا۔