چین میں کمیونسٹ انقلاب کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ بھی کی گئی۔ پریڈ میں ایک جانب نئے میزائلوں اور تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا تو دوسری جانب جنگی طیاروں نے فضائی کرتب پیش کیے۔ چین کی اس پریڈ میں 15 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔
چین: کمیونسٹ انقلاب کی 70 ویں سالگرہ پر طاقت کا مظاہرہ

1
چینی انقلاب کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے میں شامل پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکار تیانن مین اسکوائر کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔

2
پریڈ کے شرکأ نے چین کا قومی پرچم تھاما ہوا تھا۔

3
پریڈ کے شرکأ پیلے اور سرخ رنگ کے کپڑے سے بنے پھولوں کو ہوا میں لہراتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

4
پریڈ کے اختتام پر ان گنت فاختاؤں کو فضا میں چھوڑا گیا۔ فضا میں اڑتی فاختائیں اور ان کے نیچے لہراتے سرخ پرچم ایک دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔