صدر کراچی کا ایسا علاقہ ہے جہاں مسیحی، مسلمان، پارسی، ہندو اور بوہری برادری مل جل کر رہتی ہے۔ کوئی بھی تہوار ہو، کسی بھی برادری کا ہو یہاں وہ گہماگہمی ہوتی ہے کہ گویا سارا شہر اس کی مستی میں جھوم اٹھتا ہے۔ ان دنوں بھی صدر کا بوہری بازار کرسمس کے لیے نت نئے رنگوں اور رونقوں سے سجاہوا ہے۔ کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور مسیحی برادری جوش و جذبے کے ساتھ کرسمس کی خریداری میں مصروف نظر آتی ہے۔
پیش ہیں ان مناظر کی کچھ جگتی جاگتی تصویری جھلکیاں۔۔
پیش ہیں ان مناظر کی کچھ جگتی جاگتی تصویری جھلکیاں۔۔