واشنگٹن —
سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے سماجی میڈیا سے استفادہ کرنا شروع کر دیا ہے، اور لوگوں نے اِس اقدام پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
اِس بات کا اعلان، خفیہ کام سے وابستہ ادارے نے جمعے کو کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس کے فیس بک اور ٹوئٹر دونوں ہی پر اکاؤنٹس ہوں گے۔
پہلے ٹوئیٹ کے الفاظ، ’ہم نہ تو اس بات کی تصدیق کریں گے، نہی تردید، کہ یہ ہمارا پہلا ٹوئیٹ ہے‘، جسے چند ہی گھنٹوں کے اندر اندر 75000بار ’ری ٹوئیٹ‘ کیا گیا۔
جاسوسی کے موضوع سے دلچسپی رکھنے والے ٹوئٹر اور فیس بک پر CIA@ پر رسائی حاصل کرسکیں گے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس میں سی آئی اے کی ’اپ ڈیٹس‘، فوٹو، انٹیلی جنس کی تاریخ کے بارے میں تاثرات، اور ’سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک‘ میں سے دلچسپ حقائق پیش ہوں گے۔
سی آئی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر روزگار، تعیناتی اور ادارے کے میوزئم کی تصاویر بھی پوسٹ کی جائیں گی۔
سی آئی اے سربراہ، جان برینن کے بقول، اِن پلیٹ فارمز تک جانے سے، سی آئی اے عوام سے براہِ راست رابطے میں آئے گی اور سی آئی اے مشن، تاریخ اور دیگر معاملات پر خبریں فراہم کی جائیں گی۔
سی آئی اے کے پہلے ٹوئیٹ کے ایک گھنٹے کے اندر اندر، فیس بک پر اِس کے 49000 ’فولوورز‘ بن چکے تھے اور 193 ’لائکس‘ آ چکی تھیں؛ جب کہ شائقین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ آتا جا رہا ہے۔
ایجنسی پہلے ہی ’فِلکر‘ اور’یوٹیوب‘ پر موجود ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ دیگر سوشل میڈیا، مثلاً ’یواسٹریم‘ کے ذریعے ’لائیواسٹریمنگ‘ کی طرف قدم بڑھایا جا رہا ہے۔