رسائی کے لنکس

گیلپ: اوباما، ہلری پسندیدہ ترین امریکی۔ ملالہ کا چھٹا نمبر


پسندیدگی کے لحاظ سے خواتین میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے۔ پاکستان کے پُر فضا مقام، سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ امن کا ’نوبیل انعام‘ حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ہیں

بیشک انتخابات میں اُنھیں شکست ہوئی ہو، لیکن ہیلری کلنٹن اب بھی متواتر پندرہویں برس امریکہ کی سب سے زیادہ معروف خاتون ہیں۔ یہ بات گیلپ نے سب سے زیادہ پسندیدہ امریکیوں کے بارے میں اپنی فہرست میں کہی ہے۔

رائے عامہ کے جائزے میں شرکت کرنے والے 12 فی صد افراد نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارت کے لیے سابق امیدوار کا نام لیا، کلنٹن 21 بار سب سے معروف درجے پر رہی ہیں، جو کسی خاتون کا اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سراہی جانے والی خاتون، خاتون اول مشیل اوباما ہیں، جن کی پسندیدگی کی شرح آٹھ فی صد ہے۔

گیلپ کے مطابق، پسندیدگی کے لحاظ سے خواتین میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے۔ وہ تعلیم اور انسانی حقوق کے شعبوں میں علامتی اور مقبول سفیر کا درجہ رکھتی ہیں۔ اُن کا تعلق پاکستان کے پُر فضا مقام، سوات سے ہے؛ ساتھ ہی وہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ہیں۔

فہرست میں دیگر خواتیں کے ناموں میں جرمن چانسلر آنگلہ مرخیل، اوپرا ونفرے، ایلن دی جینریز، کوئین الزبیتھ، سابق امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائیس، میساچیوسٹس کی سینیٹر الزبیتھ وارن اور الاسکا کی سابقہ گورنر، سارا پیلن شامل ہیں۔

گیلپ کے مطابق، امریکی صدر براک اوباما سب سے زیادہ پسندیدہ شخص ہیں۔ رائے عامہ کی تنطیم نے کہا ہے کہ سروے میں شامل 22 فی صد شرکا نے اوباما کا نام لیا، جب کہ مردوں میں دوسرے نمبر پر منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تھے، جن کے لیے 15 فی صد نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اوباما نویں بار سر فہرست رہے ہیں۔

گیلپ نے کہا کہ عمومی طور پر عہدے پر فائز صدور سب سے زیادہ معروف ہوا کرتے ہیں۔ لیکن، اس میں کچھ استثنیٰ کی مثالیں بھی ہیں۔ جیسا کہ 2008ءمیں اوباما، جارج ڈبلیو بش سے آگے تھے۔

دس مقبول ترین مرد حضرات میں پوپ فرینسس، ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز، ریورنڈ بِلی گراہم، بِل کلنٹن، اسرائیلی وزیر اعظم بیجامن نیتن یاہو، دلائی لاما، بِل گیٹس اور منتخب نائب صدر مائیک پینس شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG