واشنگٹن —
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کا علاج کرنے والے معالجوں کا کہنا ہے کہ ملک کی اعلیٰ ترین سفارت کار کے دماغ اور کھوپڑی کےدرمیان کے حصے میں ’بلڈ کلاٹ‘ ہے، تاہم اُن کا کہنا ہے کہ اِس کے باعث دماغ کو خون کی گردش میں کوئی رکاوٹ نہیں، نا ہی دماغ کو کسی طرح کا کوئی نقصان پہنچا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اُنھیں خون پتلا کرنے والی ادویات دی جارہی ہیں اور جوں ہی دوا کے وزن کا باقاعدہ تعین ہوجائے گا، اُنھیں اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔
ڈاکٹروں کو جب یہ پتا چلا کہ ہلری کلنٹن کو بلڈ کلاٹ کا عارضہ لاحق ہے، اتوار کے دِن اُنھیں نیو یارک کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ اُنھیں دو ہفتے قبل اُس وقت سر میں چوٹ لگی تھی جب اُنھیں ’اسٹمک وائرس‘ کے باعث ’ڈی ہائڈریشن‘ ہوا اور وہ بے ہوش ہو کر گِر پڑیں۔
پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں ہلری کلنٹن کے معالجوں نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔ اُنھوں نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گی۔
اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خوش و خرم ہیں اور ڈاکٹروں، اہل خانہ اور عملے کےساتھ گفتگو
کرسکتی ہیں۔
ہلری کلنٹن نے حالیہ ہفتوں کے دوران اپنےطے شدہ سفر کے منصوبوں اور پبلک تقریبات میں شرکت کے پروگرام منسوخ کر دیے تھے، جس میں کانگریس کی وہ سماعت بھی شامل تھی جس کا تعلق 11ستمبر کو لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر ہونے والے مہلک حملے سے تھا۔