رسائی کے لنکس

کولوراڈو:فائرنگ سے زخمی طالبہ اسپتال میں دم توڑ گئی


13 دسمبر کو اراپاہوئی ہائی اسکول کے ایک طالب علم نے اسکول میں فائرنگ کرکے 17 سالہ کلیر ڈیوس کو زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے ایک اسکول میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

13 دسمبر کو اراپاہوئی ہائی اسکول کے ایک طالب علم نے اسکول میں فائرنگ کرکے 17 سالہ کلیر ڈیوس کو زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

طالبہ کے سر میں گولی لگی تھی وہ اسپتال میں زیر علاج تھی جہاں ہفتہ کو وہ دم توڑ گئی
اسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ "ڈاکٹروں کی تمام تر بہترین کوششوں، جدید ترین طبی سہولتوں کے باوجود زندگی نہیں بچائی جاسکی۔ کلیر کے زخم بہت تشویشناک تھے۔"

18 سالہ حملہ آور کارل پیئرسن کے خلاف اسکول نے انتضباطی کارروائی تھی جس پر اسے رنج تھا۔ یہ نوجوان مسلح ہو کر اسکول آیا اور اپنے خلاف کارروائی کرنے والے استاد پر حملہ کیا لیکن گولی لائبریری کے باہر بیٹھی کلیر کو جا لگی۔

پیئرسن نے اس واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی تھی۔

کلیر کے گھر والوں کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ " اس دنیا میں جو وقار، روشنی اور خوشی کلیر لائی تھی وہ اس کی موت سے ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ اور زیادہ مضبوط ہوگی۔"
XS
SM
MD
LG