رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی باکسر نے چاندی کا تمغہ جیت لیا


محمد وسیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے انڈریو میلونے کے ہاتھوں ایک پوائنٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسکاٹ لینڈ میں بیسویں دولت مشترکہ کھیلوں میں باکسنگ کے 52کلو گرام کے مقابلے کے فائنل میں پاکستان کے محمد وسیم اپنے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

وسیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے انڈریو میلونے کے ہاتھوں ایک پوائنٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغوں کی تعداد چار ہو گئی ہے جن میں تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہےجب کہ پاکستان سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

محمد وسیم نے سیمی فائنل میں 52 کلوگرام فلائی ویٹ میں گھانا کے عبدلعمر کو شکست دے کر پہنچے تھے۔

فائنل کے بعد محمد وسیم نے مقابلے کے ججز پر تنقید کرتے ہوئے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان 4 تمغوں کے ساتھ میڈلز کی فہرست میں 23 ویں پوزیشن پر ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ سرفہرست ہے جس نے 85 سونے، 57 چاندی اور 55 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 170 تمغے جیتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس نے 45 سونے، 42 چاندی اور 45 کانسی کے تمغے جیتے ہیں اور اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 132 ہے۔

کینیڈا 82 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جس نے 32 سونے، 16 چاندی اور 34 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG