رسائی کے لنکس

اراکین کانگریس اور منتخب حکام کا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی


اراکین کانگریس کا دورہ مسجد دار الھجرہ
اراکین کانگریس کا دورہ مسجد دار الھجرہ

ان کا یہ دورہ مسجد دار الھجرہ کے خلاف حالیہ نفرت انگیز کارروائی اور ملک بھر میں عدم رواداری کے اسی طرح کے دیگر واقعات کے تناظر میں تھا۔ اس موقعے پر رکن کانگریس، ڈون بائر نے کہا کہ ’امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز جرم امریکہ کے خلاف جرم تصور کیا جائے گا‘

امریکی اراکینِ کانگریس اور دیگر منتخب حکام نے کیلی فورنیا فائرنگ کیس کے بعد ملک بھر میں پیش آنے والے بعض حالیہ نفرت انگیز واقعات کے بعد امریکی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ’اسلام فوبیا‘ کے شکار عناصر کی مذمت کی ہے۔

مسلمان امریکی کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے، کانگریس مین ڈون بائر، کانگریس ویمن ایلنور ہومس نارٹن، کانگریس ویمن بیٹی میک کولم اور مقامی منتخب حکام نے ورجینیا کے علاقے، فولس چرچ میں واقع مسجد دار الھجرہ کا دورہ کیا اور مسلمانوں کے ساتھ نماز جمعہ میں شرکت کی۔

ان کا یہ دورہ مسجد دار الھجرہ کے خلاف حالیہ نفرت انگیز کارروائی اور ملک بھر میں عدم رواداری کے اسی طرح کے دیگر واقعات کے تناظر میں تھا۔

اس موقع پر، ’وائس آف امریکہ‘ اردو سروس کے نمائندے، ثاقب السلام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے رکن ڈون بائر نے کہا کہ امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے خلاف کوئی نفرت انگیز جرم امریکہ کے خلاف جرم تصور کیا جائے گا۔

انھوں نے مسلم امریکی کمیونٹی کو پیغام دیا کہ وہ عدم رواداری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر امریکی اپنے مسلم بھائیوں کا احترام کرتے ہیں، جو کچھ سان برنرڈینو میں ہوا، اس سے مسلمانوں اور اسلامی عقیدے کا کوئی تعلق نہیں۔

کانگریس ویمن ایلنور ہومس نورٹن نے مسجد میں جمع ہونے والے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھ تمام منتخب حکام مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ کس طرح اقلیت نفرت کا شکار ہوتی ہے، کیونکہ وہ خود ایک اقلیت رہی ہیں۔

سینیٹر باربرا فولا نے اس موقع پر کہا کہ یہ ہم سب کے لئے آزمائش کا وقت ہے یہی وقت ہے کہ جب ہم سب کو جذباتی سیاستدانوں کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔

سینیٹر ایلیکٹ، اسکاوٹ سرویل نے کہا کہ امریکہ ایک بہترین ملک ہے۔ یہ ملک مذہبی آزادی کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں ہر کوئی خود کو محفوظ تصور کرے اور اگر کسی وجہ سے وہ محسوس کرتے ہیں کہ انھیں الگ سمجھا جا رہا ہے تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مقامی نمائندے، کیرنیل ہیرنگ نے کہا کہ وہ مسلم کمیونٹی کے اراکین سے محبت کرتی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

دیگر مقامی نمائندے مارک کیم، کے کورے اور مارکس سائمن اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، جنھوں نے امام جوہری عبدالمالک اور مسلم تنظیم کیئر کے نمائندوں کے ہمراہ نماز جمعہ میں شرکت کی۔

نماز جمعہ کے موقع پر ان کی آمد اور مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر مسلم کمیونٹی کو حوصلہ ملا اور انھوں نے امریکی منتخب اراکین کانگریس کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی اراکین کانگریس دارالحجرہ مسجد کے دورے پر
please wait

No media source currently available

0:00 0:08:24 0:00

XS
SM
MD
LG