رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:17 30.9.2021

یوٹیوب کا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات بلاک کرنے کا اعلان

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس اور دیگر ویکسین سے متعلق گمراہ کن مواد اور بے بنیاد دعووں پر مبنی ویڈیوز اور چینلز کو بلاک کر دیا جائے گا۔

یوٹیوب نے بدھ کو اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ کرونا ویکسین سے متعلق نہ صرف ان غلط معلومات کو روکا جائے گا بلکہ منظور شدہ دیگر ویکسینز سے متعلق گمراہ کن مواد کو بھی بلاک کیا جائے گا۔

یوٹیوب کے مطابق وہ طِب سے متعلق اپنی پالیسی گائیڈ لائنز کا دائرہ وسیع کرنے جا رہے ہیں اور نئی گائیڈ لائنز کے تحت عالمی ادارۂ صحت یا کسی بھی ملک کے مقامی صحت حکام کی جانب سے ویکسین کو مؤثر قرار دیے جانے کو اپنی گائیڈ لائنز میں شامل کر رہے ہیں۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اُس نے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے کے دوران کرونا وائرس سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد ویڈیوز اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائی ہیں۔

مزید جانیے

15:14 30.9.2021

کیا کرونا سے دل کی صحت متاثر ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے؟

کرونا وائرس امراضِ قلب میں مبتلا افراد کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 ایسے مریضوں کے دل کو بھی متاثر کرتا ہے جنہیں پہلے سے کسی قسم کا دل کا عارضہ لاحق نہیں ہوتا۔ اس کی کیا وجہ ہے اور کیا اس سے بچوں اور نوجواںوں کو بھی خطرہ ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔

کیا کرونا سے دل کی صحت متاثر ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:12 0:00

15:11 30.9.2021

پاکستان میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پابندیاں

پاکستان میں حکومت نے ان افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے ستمبر کے آخر تک ویکسین نہ لگوائی ہوں۔

حکومت کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد اندرونِ ملک یا بیرونِ ملک فضائی سفر نہیں کر سکیں گے۔

اسی طرح ہوٹلوں، شاپنگ مالز، شادی ہال اور دیگر مقامات پر ان افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی جنہوں نے 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوائی ہو۔

حکام کے مطابق روز مزہ کی ضروریات تک رسائی کے لیے یکم اکتوبر سے قبل ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

15:02 30.9.2021

پاکستان میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.3 فی صد

پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.3 فی صد ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 52 ہزار 635 ٹیسٹ کیے گئے جن میں ایک ہزار 742 افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 47 ہزار 832 افراد زیرِ علاج ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان میں وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG