رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:01 3.10.2021

امریکہ: بوسٹر شاٹس کتنے کامیاب ہوں گے؟

امریکہ کے بیشتر شہریوں نے کرونا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک لے لی ہے۔ لیکن اب حکومت 65 برس سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر شاٹس لگانے پر زور دے رہی ہے۔ امریکیوں کے ذہن میں یہ سوال جنم لے رہا ہے کہ آیا وہ اب وبا سے پہلے والی زندگی کی طرف لوٹ پائیں گے یا نہیں؟ بوسٹر شاٹس سے متعلق جانیے آفتاب بوڑکا کے اس وی لاگ میں۔

امریکہ: بوسٹر شاٹس کتنے کامیاب ہوں گے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:30 0:00

17:00 3.10.2021

کرونا کے علاج کی دوا تیار، کلینکل ٹرائل حوصلہ افزا

دوا ساز کمپنی ’میرک اینڈ کو‘ نے کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ تجرباتی دوا کے استعمال سے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے اسپتالوں میں داخلے اور اموات نصف تک کمی ہوئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی امریکہ سمیت دنیا بھر میں صحت عامہ کے حکام سے اس دوا کے باضابطہ استعمال کی اجازت کے لیے درخواست کرے گی۔

میرک کی دوا کرونا وائرس کے علاج کی پہلی دوا ہو گی جو عالمی وبا کے خلاف ممکنہ طور پر ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

اب تک کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جا رہی ہے اور وبا سے متاثرہ افراد کے لیے فی الحال کوئی مؤثر علاج دستیاب نہیں ہے۔

اب تک اس سلسلے میں مریض کو جو دوائیں دی جاتی ہیں وہ اس کی علامات کی شدت کو کنٹرول کرنے کے لیے ہوتی ہیں، جب کہ یہ وائرس اپنا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔

میرک اور اس کی شراکت دار کمپنی ’رجج بیک بائیو تھراپیٹکس‘ کے اعلان کے مطابق ابتدائی نتائج سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے پانچ دن کے اندر جن افراد نے یہ دوا استعمال کی، ان کے اسپتال میں داخلے اور اموات کی تعداد دوا استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں تقریباً آدھی تھی۔

اس دوا کے تجربات کرونا وائرس میں مبتلا 775 ایسے مریضوں پر کیے گئے جو موٹاپے، شوگر یا دل کے امراض میں مبتلا تھے اور مہلک وائرس ان کے لیے زیادہ خطرے کا سبب بن سکتا تھا۔

یہ دوا، جس کا نام 'مولنوپیروائر' ہے، استعمال کرنے کے 30 دن کے بعد کے نتائج کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے یا مرنے والوں کی تعداد 7.3 فی صد تھی جب کہ جن مریضوں کو نقلی دوا دی گئی تھی ان میں اسی مدت کے دوران اسپتال میں داخل یا مرنے والوں کی شرح 14.1 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

مزید جانیے

16:39 3.10.2021

امریکہ: بوسٹر شاٹس کے فیصلے پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟

امریکی حکومت نے مخصوص عمر اور خاص طبی مسائل کا شکار افراد کے لیے کرونا ویکسین کی تیسری خوراک کی منظوری دی ہے۔ لیکن حکومت کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔ امریکی ادارہ برائے خوراک اور ادویات کے دو اعلیٰ عہدیدار اس فیصلے پر مستعفی بھی ہو گئے ہیں۔ بوسٹر شاٹس کے فیصلے پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے؟ دیکھیے صبا شاہ خان کی اس رپورٹ میں۔

امریکہ: بوسٹر شاٹس کے فیصلے پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:30 0:00

16:35 3.10.2021

پاکستان میں 46 ہزار افراد زیرِ علاج

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 46 ہزار سے زائد افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 3.26 فی صد رہی۔ یوں مزید ایک ہزار 656 افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں اب تک وبا سے 12 لاکھ 49 ہزار افرار 858 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ان میں سے 94 فی صد یعنی 11 لاکھ 75 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب بھی 46 ہزار 503 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 3445 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG